سوڈان کی ریاست شمالی کردفان کے شہر ام روابہ میں شہری تنصیبات اور مقامات پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔
سوڈان میں ڈرون حملہ، 13 افراد جاں بحق، 22 زخمی

مزید خبریں
خرطوم ۔9ستمبر (اے پی پی):سوڈان کی ریاست شمالی کردفان کے شہر ام روابہ میں شہری تنصیبات اور مقامات پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق سوڈانی رضاکار تنظیم سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک کے مطابق منگل کو ہونے والے حملے کو ایک ’’نیا قتل عام‘‘ قرار دیتے ہوئے نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔حملوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے جبکہ بعض افراد زخمیوں کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔ بیشتر زخمیوں کو علاج کے لیے ام روابہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ اپریل 2023 سے سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے باعث شمالی کردفان میں ڈرون حملوں اور فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تنازع کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور ضروری خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔








