ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے سابق چیف ایگزیکٹو اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ٹنگ چی ہوا 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ہانگ کانگ کے سابق چیف ایگزیکٹو ٹنگ چی ہوا 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مزید خبریں
بیجنگ ۔9ستمبر (اے پی پی):ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے سابق چیف ایگزیکٹو اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ٹنگ چی ہوا 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
شنہوا کے مطابق ٹنگ چی ہوا منگل کی رات 9 بج کر 57 منٹ پر ہانگ کانگ میں علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ٹنگ چی ہوا کو ’’ایک ملک، دو نظام‘‘ کے اصول کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیت، معروف محب وطن، ممتاز سماجی رہنما اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قریبی دوست کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔انہوں نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 10ویں، 11ویں، 12ویں اور 13ویں قومی کمیٹیوں کے نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے پہلے اور دوسرے دور کے چیف ایگزیکٹو بھی رہے۔








