پنجاب پولیس کی جانب سے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں، رواں سال پولیس فورس کی ویلفیئر پر ایک ارب 34 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ۔
رواں سال پولیس فورس کی ویلفیئر پر ایک ارب سے زائد رقم خرچ کی گئی ،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کی جانب سے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں، رواں سال پولیس فورس کی ویلفیئر پر ایک ارب 34 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 39 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، جبکہ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 41 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد فراہم کیے گئے۔ترجمان کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کیلئے 18 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد، ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 20 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد جبکہ پولیس ملازمین کی فیملیز کو گزارہ الاونس کی مد میں 10 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دیے گئے
۔پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو تدفین کے اخراجات کی مد میں 3 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد جبکہ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس ویلفیئر فنڈ اور ویلفیئر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن سے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات کے ازالے کا سلسلہ جاری رہے گا۔








