پنجاب کے بیشتر دریاوں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کا بہا ومعمول کے مطابق ہے۔
پنجاب کے بیشتر دریائوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر دریاوں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کا بہا ومعمول کے مطابق ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی صورتحال نارمل ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔ اسی طرح نالہ ڈیک اور دوسرے نالوں میں بھی پانی کا بہا ونارمل سطح پر ہے۔ ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 78 فیصد بھر چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر دریاوں، نہروں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب جانے یا سیر و تفریح سے گریز کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں ہرگز دریاوں، نہروں، ندی نالوں یا سیلابی پانی میں نہانے یا داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور بروقت احتیاطی اقدامات اختیار کرکے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنائیں۔








