آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 7 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
آئی جی پنجاب نے 7 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 7 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آغا رمضان علی کو ایس ایس پی ہائیوے پٹرول لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ شاہد نواز کو ایس پی ہائی وے پٹرول سے ایس پی انویسٹی گیشن ون لاہور تعینات کیا گیا ہے۔راحیلہ اقبال کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالیسز لاہور تعینات کردیا گیا، جبکہ عاصم افتخار کو اے آئی جی مانیٹرنگ کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔سید جمشید علی کو ایس پی انٹرنل اکانٹیبلٹی بہاولپور ریجن، محمد اصغر ملک کو بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری تھری ملتان، جبکہ میاں افضال شاہ کو ایس پی انٹرنل اکانٹیبلٹی سرگودھا ریجن تعینات کردیا گیا۔








