دریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 16 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 34 ہزار 700 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 100 کیوسک

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 16 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 34 ہزار 700 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 29 ہزار 300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 89 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 81 ہزار 300 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 66 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 65 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 79 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 58 ہزار 200 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 42 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 11 ہزار 700 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 67 ہزار 900 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 81 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 600 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 300 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 400 کیوسک رہا۔

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1549.38 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.544 ملین ایکڑفٹ،منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1222.05 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.733 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.60 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.240 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں