سوئٹزرلینڈ کا اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں پاکستانی طلبا اور محققین کے لیے تعلیمی سال 28-2027کے دوران سوئس گورنمنٹ ایکسیلنس سکالرشپس کا اعلان

سوئٹزرلینڈ نے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں پاکستانی طلبااور محققین کے لیے تعلیمی سال 28-2027کے دوران سوئس گورنمنٹ ایکسیلنس سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق سکالرشپ پروگرام پاکستانی طلبااور محققین کو سوئٹزرلینڈ کی ممتاز جامعات اور تحقیقی اداروں میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرے گا۔اعلان کے مطابق سکالرشپ پروگرام کے تحت تین سالہ پی ایچ ڈی سکالرشپ …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ نے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں پاکستانی طلبااور محققین کے لیے تعلیمی سال 28-2027کے دوران سوئس گورنمنٹ ایکسیلنس سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق سکالرشپ پروگرام پاکستانی طلبااور محققین کو سوئٹزرلینڈ کی ممتاز جامعات اور تحقیقی اداروں میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرے گا۔اعلان کے مطابق سکالرشپ پروگرام کے تحت تین سالہ پی ایچ ڈی سکالرشپ اور ایک سالہ ریسرچ سکالرشپ فراہم کی جائے گی۔

پی ایچ ڈی سکالرشپ ان امیدواروں کے لیے ہے جو سوئٹزرلینڈ کی جامعات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایک سالہ ریسرچ سکالرشپ ڈاکٹریٹ کے ایسے امیدواروں کے لیے مخصوص ہے جو سوئٹزرلینڈ میں مختصر مدت کے تحقیقی پروگرام پر کام کرنا چاہتے ہیں۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار سوئس حکومت کے مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ کمیشن صرف اس سکالرشپ کے موقع کی تشہیر کر رہا ہے اور اس سلسلے میں امیدواروں کو متعلقہ سوئس مشن یا یونیورسٹی سے براہ راست رابطہ کر کے اپنی درخواستیں جمع کرانا ہوں گی۔ ایچ ای سی کے مطابق سکالرشپ کے لیے درخواست، انتخاب اور دیگر معاملات متعلقہ سوئس حکام کی ذمہ داری ہوں گے اور اس پروگرام کے حوالے سے ایچ ای سی پر کوئی مالی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔