فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی جانب سے مخیر حضرات کے تعاون سے12 لاکھ روپے کی ادویات کا عطیہ
فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی جانب سے مخیر حضرات کے تعاون سے12 لاکھ روپے کی ادویات کا عطیہ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے12 لاکھ روپے کی ادویات عطیہ کی ہیں۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایف آئی سی ڈاکٹر ندیم اختر،جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فائونڈیشن محمد کاشف فاروق
صدر فاؤنڈیشن محمد شیخ اشرف،میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین،مینجر ہارٹ سیور عاصمہ مزمل اور دیگر موجود تھے۔ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے ادویات اورآلات ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کئے اور بتایا کہ ادویات ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جائیں گی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہارٹ سیور فائونڈیشن کی انتظامیہ کے تعاون پر شکریہ اداکیا۔








