ایف آئی اے پشاور کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث شخص سے بھاری رقم برآمد

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےمبینہ طور پر ملوث شخص کو گرفتار کرکے1کروڑ 84لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کرلی ہے

پشاور۔ 09 ستمبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےمبینہ طور پر ملوث شخص کو گرفتار کرکے1کروڑ 84لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کرلی ہے ۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے متعلق موبائل فون اور دیگر اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئیں، جنہیں برآمد شدہ رقم سمیت مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ برآمد ہونے والے شواہد کی روشنی میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے ممکنہ نیٹ ورک اور اس میں ملوث دیگر عناصر کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید موثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی