اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا شہر میں صفائی انتظامات کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کے کمالیہ میں اچانک معائنے ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن کے عمل کا اچانک معائنہ کیا۔

کمالیہ ۔ 09ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کے کمالیہ میں اچانک معائنے ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن کے عمل کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملہ کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مقررہ شیڈول کے مطابق کوڑا کرکٹ اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے جنرل بس اسٹینڈ کمالیہ کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظار گاہوں، واش رومز اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملہ کو بس اسٹینڈ میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور مسافروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، جبکہ صفائی کے نظام میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی