وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈویژن اور اضلاع کے بعد اب صوبہ بھر کی ہر تحصیل میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب کی ہر تحصیل میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈویژن اور اضلاع کے بعد اب صوبہ بھر کی ہر تحصیل میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری 2027 سے کیا جائے گا، جبکہ صوبے کی 91 تحصیلوں میں مجموعی طور پر 1500 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے مختلف اضلاع کو مزید الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے پنجاب بھر میں جون 2027 تک الیکٹروبسوں کی تعداد 3000 کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے ستمبر 2026 کے اختتام تک الیکٹروبس سروس کا پہلا فیز مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر تحصیل کے لیے مخصوص الیکٹروبس ڈپو کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ الیکٹروبس سروس کے لیے پہلا بیچ جنوری 2027 میں لاہور پہنچ جائے گا۔بریفنگ کے مطابق ملتان کی 9 تحصیلوں کے لیے 169، ساہیوال کی 4 تحصیلوں کے لیے 87، بہاولپور کی 11 تحصیلوں کے لیے 215، ڈی جی خان کی 10 تحصیلوں کے لیے 63، فیصل آباد کی 12 تحصیلوں کے لیے 202 اور سرگودھا کی 14 تحصیلوں کے لیے 198 الیکٹروبسیں مختص کی گئی ہیں۔اسی طرح گوجرانوالہ کی 7 تحصیلوں میں 125، گجرات کی 8 تحصیلوں میں 122 جبکہ راولپنڈی کی 16 تحصیلوں میں 219 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 612 الیکٹروبسیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں، جن سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہورہے ہیں۔ ملتان سمیت دیگر اضلاع میں مزید 192 الیکٹروبسیں آئندہ چند روز میں فعال ہوجائیں گی۔بریفنگ کے مطابق سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور، مظفرگڑھ، راولپنڈی، جھنگ، بہاولپور، رحیم یار خان اور اٹک کو مزید الیکٹروبسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ بھکر، حافظ آباد، خانیوال، چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، مری، گجرات اور شیخوپورہ میں بھی اضافی الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔منڈی بہاوالدین، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ صاحب، نارووال، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی مزید بسیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے، جبکہ لاہور میٹروبس سروس کے 25 اسٹیشنز کی تعمیر و بحالی کے منصوبے بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔








