وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔وزیراعلیٰ نے معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے افسوسناک واقعہ پر کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔کمسن بچی کی موت کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔