ایم ڈی بی-ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ،تربیتی سرگرمیوں اور سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا
ایم ڈی بی-ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ،تربیتی سرگرمیوں اور سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( بی ٹیوٹا) عبدالکبیر زرکون نے سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تربیتی سرگرمیوں اور سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ترجمان بی-ٹیوٹا بلوچستان کے مطابق دورے کے دوران ادارے کی نمایاں کارکردگی اور بہتری کے پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ڈی بی-ٹیوٹا نے تربیتی معیار کو مزید بہتر بنانے اور ادارے کی اپ گریڈیشن کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر بی-ٹیوٹا غلام مصطفیٰ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام حسین رضا بھی موجود تھے۔








