ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور صاف ستھرے ماحول کے فروغ کے لئے آگاہی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کا دورہ کیااورطلبہ کو صفائی کی اہمیت، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے آگاہی دی
ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور صاف ستھرے ماحول کے فروغ کے لئے آگاہی مہم جاری

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور صاف ستھرے ماحول کے فروغ کے لئے آگاہی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کا دورہ کیااورطلبہ کو صفائی کی اہمیت، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے آگاہی دی۔انہوں نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا ماحول صحت مند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے، صفائی صرف اداروں کی نہیں بلکہ ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں صفائی کا شعوراجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ آج کے بچے ہی کل کے ذمہ دار شہری ہیں۔
ایم ڈی نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ صفائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنائیں، کچرا سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں عملی کردار ادا کریں۔عابد حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ صاف فیصل آباد صرف ایک خواب نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری اور اجتماعی کوشش سے ایک خوبصورت حقیقت بن سکتا ہے۔ پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج عالیہ ایوب چٹھہ نے بھی صفائی آگاہی مہم کو سراہا اور طلبہ میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی کی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر طالب علموں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔








