لاہور میں ریونیو کے زیر التوا کیسز کے فوری حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد جاری ہے
لاہور، ریونیو کیسز کےحل کے لیے روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):لاہور میں ریونیو کے زیر التوا کیسز کے فوری حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ کریم داد چغتائی نے بدھ کو کھلی کچہری میں پراپرٹی کی تقسیم،جمع بندی،انتقال اور وراثت سے متعلق44 کیسز کی سماعت کی۔انہوں نے فریقین کا موقف سن کر ریونیو قوانین کے مطابق موقع پر ضروری احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو کیسز کے جلد از جلد میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلانے اور ریکارڈ میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات جاری رہیں گے۔








