سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سپیکر سردار ایاز صادق کا بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بدھ کو اپنے پیغام میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتیوں پر قوم کو فخر ہے، غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں قابل ستائش ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








