ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے
مری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ تیزی سے جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔ انسداد تجاوزات آپریشن ضلع کے مختلف علاقوں میں بلا تعطل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری کے قدرتی حسن کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی عمارتوں اور تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ مہم بلا امتیاز جاری رہے گی۔ انسداد تجاوزات آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی کی کی جائے گی۔ اگر کسی نے انسداد تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








