محکمہ صحت بلوچستان کے اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ شیخ بلوچ اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے پروگرام (PEI) کی سرگرمیوں اور آئندہ ستمبر 2026 کی خصوصی نیشنل امیونائزیشن ڈیز (SNID) مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
محکمہ صحت کا بلوچستان میں ستمبر کی خصوصی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ، ہر اہل بچے تک ویکسین پہنچانے کا عزم

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):محکمہ صحت بلوچستان کے اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ شیخ بلوچ اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے پروگرام (PEI) کی سرگرمیوں اور آئندہ ستمبر 2026 کی خصوصی نیشنل امیونائزیشن ڈیز (SNID) مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیو کے خاتمے کی سرگرمیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ستمبر میں ہونے والی خصوصی پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران فیلڈ سطح پر جاری سرگرمیوں، مختلف اضلاع میں پیش رفت، باہمی رابطہ کاری اور مہم کے دوران درپیش ممکنہ خلا کا جائزہ لیا گیا۔شرکا نے مہم کی موثر منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ پولیو ویکسین ہر اہل بچے تک پہنچائی جاسکے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ستمبر کی خصوصی پولیو مہم کے دوران تمام اہل بچوں کو زندگی بچانے والی پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کیے جائیں گے۔








