ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر ذوہیب حیات کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے مجوزہ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر ذوہیب حیات کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے مجوزہ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کے مطابق اجلاس میں ضلع کی تمام اہم ترقیاتی سکیموں، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ کمیٹی ممبران اور محکموں کو تمام ترقیاتی کاموں کو طے شدہ معیار اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوہیب حیات نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلع میں پائیدار ترقی کے لیے تمام وسائل کو موثر طریقے سے استعمال میں لایا جائے گا۔








