تھانہ قبولہ کی حدود میں دیرینہ رنجش پر مسلح شخص نے کھیت میں فائرنگ کرکے22 سالہ کاشتکار کو قتل کر دیا۔
عارف والا ،دیرینہ رنجش پر مسلح شخص نے کھیت میں فائرنگ کرکے22 سالہ کاشتکار کو قتل کر دیا

مزید خبریں
عارف والا 09 ستمبر (اے پی پی):تھانہ قبولہ کی حدود میں دیرینہ رنجش پر مسلح شخص نے کھیت میں فائرنگ کرکے22 سالہ کاشتکار کو قتل کر دیا۔ نواحی گاؤں 17/KB میں کاشتکار محمد اورنگزیب رتھ اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا کہ دیرینہ رنجش کی بناء پر عمردراز ولد جہانگیر کھرل نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد اورنگزیب ولد محمد نواز رتھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسا ۔ قاتل جائے وقوع سے فرارہوگیا۔ تھانہ قبولہ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا منتقل کردیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔








