ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کا سینیٹر میرعبدالقدوس بزنجو کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سینیٹر میر عبد القدوس بزنجو کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سینیٹر میر عبد القدوس بزنجو کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم میر عبداللہ بزنجو کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کی سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

غزالہ گولہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

 

مزید خبریں