ریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔
پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول و سکواڈز کا اعلان
لاہور۔10ستمبر (اے پی پی):پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔
ٹورنامنٹ 8 ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، جس کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز 4 شہروں پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ میچز عمران خان سٹیڈیم پشاور، ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم، ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد اور شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں 7 رائونڈز کھیلے جائیں گے اور ہر رائونڈ میں 4 فرسٹ کلاس میچز ہوں گے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 28 چار روزہ اور ایک پانچ روزہ فرسٹ کلاس میچ کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 24 سے 28 اکتوبر تک ہوگا۔پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں غنی گلاس، کے آر ایل، کنگز مین اکیڈمی، ایم آئی ٹی سلیوشنز، او جی ڈی سی ایل، پی ٹی وی، ایس بی پی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔









