ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت اکاؤنٹس آفس کی تعمیر بارے اجلاس ، تعمیراتی پیش رفت و درپیش مسائل کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران کی زیر صدارت اکاؤنٹس آفس کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران اکاؤنٹس آفس کی تعمیراتی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا

ایبٹ آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران کی زیر صدارت اکاؤنٹس آفس کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران اکاؤنٹس آفس کی تعمیراتی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ تورغر کے مطابق اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر تورغر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تورغر سرکاری دفاتر اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ضیاء الرحمٰن، اسسٹنٹ کمشنر جدباء فضل الرحمٰن، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے عہدیداران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر افتخار احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں