چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ سڑکوں پر نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوم کی پہچان ہے، طلباء خود قوانین پر عمل کرنے کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور معاشرے میں بھی روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کریں
سڑکوں پر نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوم کی پہچان ہے، سی ٹی او ملتان

مزید خبریں
ملتان۔ 10 ستمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ سڑکوں پر نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوم کی پہچان ہے، طلباء خود قوانین پر عمل کرنے کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور معاشرے میں بھی روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ گریجوایٹ کالج ملتان میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر منعقدہ سیمینار میں طلباء، کالج انتظامیہ اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ارکان نے شرکت کی۔
چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ ڈسپلن کی اہمیت اجاگر کی۔کالج میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ وین کے ذریعے طلباء کو ڈرائیونگ لائسنس اور پولیس خدمت مرکز کی سہولیات سے متعلق آگاہی دی گئی ڈرائیونگ سکولز اور لائسنس کے حصول کے مراحل پر بھی بریفنگ دی گئی۔محمد نبیل کھوکھر نے طلباء میں کڈز کارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور کالج میں پودا بھی لگایا۔








