بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کارحجان جاری رہا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 3.22ڈالر کے اضافہ کے بعد99.27ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے 3.34ڈالرکے اضافہ سے 104.55ڈالرفی بیرل میں طے پائے۔
خام تیل کی قیمت 104.55ڈالرفی بیرل ہوگئی،سونے کی قیمت میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کارحجان جاری رہا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 3.22ڈالر کے اضافہ کے بعد99.27ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے 3.34ڈالرکے اضافہ سے 104.55ڈالرفی بیرل میں طے پائے۔
سونے کی قیمت 28.43ڈالرکی کمی کے بعد4370.40 ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 3.34ڈالرکی کمی کے بعد65.31ڈالرفی اونس ہوگئی۔زرعی اجناس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا۔گندم کی قیمت 0.25ڈالرکے اضافہ کے بعد729ڈالر کی بشل، مکئی کی قیمت ایک ڈالرکے اضافہ کے بعد528.75ڈالر اور کاٹن کی قیمت 0.57ڈالرکے اضافہ کے بعد87.85ڈالرہوگئی۔








