چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ اقدام کے تحت اب تک 97 لاکھ خواتین بینیفشریز کو مفت سمز جاری کی گئی ہیں ،نشوونما پروگرام میں تقریباً 21 لاکھ بینیفشریز کی رجسٹریشن جبکہ 42 لاکھ بینیفشریز اس پروگرام سے مستفید ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گیٹس فائونڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے گیٹس فائونڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ اقدام کے تحت اب تک 97 لاکھ خواتین بینیفشریز کو مفت سمز جاری کی گئی ہیں ،نشوونما پروگرام میں تقریباً 21 لاکھ بینیفشریز کی رجسٹریشن جبکہ 42 لاکھ بینیفشریز اس پروگرام سے مستفید ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گیٹس فائونڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق وفد کی قیادت جینڈر ایکویلٹی ڈویژن کی صدر ڈاکٹر انیتا زیدی اور گلوبل پالیسی اینڈ ایڈووکیسی ڈویژن کی صدر کلپنا کوچر نے کی۔ ملاقات میں خواتین بینیفشریز اور ان کے خاندانوں کے لیے سماجی تحفظ کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خواتین بینیفشریز کیلئے ڈیجیٹل و مالیاتی خواندگی، مختلف علاقائی زبانوں میں تربیتی سیشنز، بی آئی ایس پی نشوونما مراکز کے ذریعے زچہ و بچہ کی صحت اور ویکسینیشن سے متعلق مشاورت، انسانی وسائل کی ترقی اور شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے ان شعبوں میں باہمی اشتراک کے لیے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع میں ابتدائی پائلٹ مرحلہ شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔روبینہ خالد نے مختلف اقدامات کو مربوط انداز میں آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ان سے بہتر اور پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ مؤثر رسائی اور بہتر نتائج کے لیے آگاہی کے پیغامات مقامی زبانوں میں تیار کیے جانے چاہئیں۔
ڈاکٹر انیتا زیدی نے بی آئی ایس پی کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے ڈیجیٹل والٹ اقدام کے تحت خواتین بینیفشریز کو 97 لاکھ مفت سمز جاری کرنے کی اہم کامیابی پر پروگرام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے زچہ و بچہ کی صحت، بچت کے فروغ اور بی آئی ایس پی بینیفشریز کی ضروریات کے مطابق سکل ڈویلپمنٹ کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔گیٹس فائونڈیشن کے وفد میں سید علی محمود، سینئر پروگرام آفیسر، انکلوسیو فنانشل سروسز، عائشہ سلمان، پروگرام آفیسر، لیڈرشپ انگیجمنٹ امپلیمنٹیشن؛ عمار خان، سینئر پروگرام آفیسر، ڈویلپمنٹ پالیسی اینڈ فنانس جمال خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اور سائوتھ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیا لیڈ، گلوبل پالیسی اینڈ ایڈووکیسی شامل تھے۔ کارانداز پاکستان کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص الحسن، چیف ڈیجیٹل آفیسر شرجیل مرتضیٰ، گروپ ہیڈ ڈی ایف ایس تیمور علی، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن زوہیب امین اور جینڈر لیڈ سامیہ سالک نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔








