ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے مختلف ترقیاتی منصوبوں،ہسپتالوں،پارک کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سوا ساتھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سیوریج منصوبے کی مختلف سائٹ کولوروڈاور ساگر روڈ کا دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا مختلف ترقیاتی منصوبوں،ہسپتالوں،پارک کا دورہ

مزید خبریں
حافظ آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے مختلف ترقیاتی منصوبوں،ہسپتالوں،پارک کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سوا ساتھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سیوریج منصوبے کی مختلف سائٹ کولوروڈاور ساگر روڈ کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے زیر زمین بچھائے جانے والی سیوریج لائن اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیوریج میگا پراجیکٹ کے تحت جیل روڈ پر بننے والے ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ اور دیگر افسران بھی انکے ساتھ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ علاقائی تعمیرو ترقی،نکاسی آب کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے اس اہم سیوریج منصوبے کی معیاراور مقررہ مدت میں تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور انشا ء اللہ اس اہم عوامی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کروایا جائیگاتاکہ اندرون شہر نکاسی آب کے مسائل کو ختم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمے کے افسران اور کنٹریکٹر کو واضح کیا کہ اس بڑے منصوبے کے تعمیراتی کام میں میٹریل کے استعمال کو ہرلحاظ سے بہتر اور کوالٹی کے مطابق ہونا چاہیے،کسی بھی جگہ ناقص اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال نہ کیا جائے
جس سے آنے والے وقتوں میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ اندورن شہر سیوریج منصوبے اور ڈسپوزل اسٹیشن پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ساگر روڈپارک کا بھی تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے پارک کی تزئین و آرائش شجر کاری بچوں کے جھولوں اور عوامی کی سیرو تفریح کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو سیرو تفریح جیسے بنیادی سہولیات کی فراہمی میونسپل کمیٹی کی ذمہ داری ہے اور بالخصوص پارکوں میں بچوں اور مردو خواتین کے لیے سہولیات کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائیگا۔پارک کی صفائی ستھرائی اور شجر کاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کوٹ گورا اور مریم نواز ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر مریم نواز ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متبادل جگہ پر عوام کے علاج معالجہ کی سہولیات،مفت ادویات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔








