حافظ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔فرضی مشقوں میں محکمہ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، واسا،پولیس اور دیگر محکموں کے افسران و ملازمین نے شرکت کی
حافظ آباد ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا

مزید خبریں
حافظ آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):حافظ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔فرضی مشقوں میں محکمہ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، واسا،پولیس اور دیگر محکموں کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔فرضی مشقوں کے دوران ہسپتال کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین کو آگ بجھانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران مریضوں کے جان و مال کے تحفظ یقین بنانے کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی گئی۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ایمر جنسی سروس حافظ عبدالرشید، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس شاہد پرویزسمیت واسااور محکمہ پولیس کے افسران نے فرضی مشقوں میں شرکت کرتے ہوئے ہسپتال ملازمین کو ہنگامی صورتحال کے دوران اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریحان اظہر کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت حکو مت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر حافظ آبادعبدالرزا ق کی خصوصی ہدایت پر ہسپتا ل میں مختلف مقامات پر واٹر ہائیڈرینس لگا دیئے گئے ہیں،تاکہ خدانخواستہ آگ لگنے کی صورت میں بروقت آگ پر قابو پا کر مریضوں اور ہسپتال کی املاک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔








