سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کرکے 1500 گرام چرس برآمد کرلی ہے
سمبڑیال پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزمہ سے 1500 گرام منشیات برآمد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔10ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کرکے 1500 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو منشیات فروشی کے حوالے سے تھانہ سمبڑیال سابقہ ریکارڈ رکھتی ہے۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے 1500 گرام چرس برآمد کر کےملزمہ کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ منشیات کا زہر پھیلانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے پولیس مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔








