وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق ہاکی کپتان اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق ہاکی کپتان اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کی قومی ہاکی کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خالد محمود کے لئے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی۔








