لاہور میں باپ کے قتل کے الزام میں بیٹا گرفتار

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ بزرگ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سگے بیٹے اور اس کی بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):لاہور کے علاقے گجر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ بزرگ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سگے بیٹے اور اس کی بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان نے مبینہ طور پر محمد عظیم کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ شہری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزمان نے جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ محمد عظیم کو قتل کیااور واردات کے بعد فرار ہوگئے، تاہم پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔