وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) لاہور زون کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے لاہور زون نے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) لاہور زون کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیف اللہ، محمد نوید اختر اور جنید سرور شامل ہیں، جنہیں لاہور اور قصور کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزے دلوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 14 لاکھ 45 ہزار روپے بٹورے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔







