قائداعظمؒ نے ایک منتشر قوم کو نظریہ، شعور اور آزاد ریاست دی، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کو ان کی عظیم جدوجہد پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلا کر دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور باوقار ریاست قائم کی ۔

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کو ان کی عظیم جدوجہد پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلا کر دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور باوقار ریاست قائم کی ۔

ان کی بے مثل قیادت قومی تاریخ کا روشن ترین باب ہے۔اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظمؒ کی شخصیت میں کردار کی بلندی، سچائی اور عمل کی یکسوئی نمایاں تھی۔ انہوں نے شدید علالت کے باوجود عزم و ہمت سے قوم کو آزادی کی منزل تک پہنچایا۔ وفاقی وزیر نے یاد دلایا کہ قائداعظمؒ اقلیتوں کے مساوی حقوق کے علمبردار تھے اور حکومت کو عوام کی امانت سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم پاکستان کی اصل روح ہیں جن پر عمل درآمد ہی ملکی ترقی کا واحد راستہ ہے۔