عوامی مسائل کے حل اور حلقے کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، نوابزادہ جمال رئیسانی

عوامی مسائل کے حل اور حلقے کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور طلبہ کے وفود نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران سریاب کے مختلف علاقوں کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور علاقائی امور سمیت نوجوانوں اور طلبہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبائلی عمائدین اور طلبہ نے اپنے علاقوں کے مسائل اور ضروریات سے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کو آگاہ کیا۔اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وفود کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل اور حلقے کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے رابطہ اور ان کے مسائل سننا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کی آواز کو مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچانا ہے۔