اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان پر دارفور سے متعلق پابندیوں میں عارضی توسیع کی منظوری دے دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان پر دارفور سے متعلق پابندیوں میں عارضی توسیع کی منظوری دے دی

اقوام متحدہ ۔12ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان کے دارفور خطے سے متعلق عائد پابندیوں میں تکنیکی بنیادوں پر مختصر مدت کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔شنہوا کے مطابق 15 رکنی سلامتی کونسل نے قرارداد 2828 متفقہ طور پر منظور کی، جس کے تحت سوڈان کے خلاف پابندیوں کے نظام، بشمول اسلحہ کی پابندی، مخصوص افراد پر سفری پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کے اقدامات میں **9 اکتوبر 2026** تک توسیع کر دی گئی۔

قرارداد کے تحت سوڈان پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی معاونت کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت میں بھی 9 نومبر 2026تک توسیع کی گئی ہے۔تکنیکی توسیع کا مقصد پابندیوں کے موجودہ اقدامات کو مختصر مدت کے لیے برقرار رکھتے ہوئے فریقین کو مزید مذاکرات کے لیے وقت فراہم کرنا ہے۔سوڈان سے متعلق پابندیوں کے معاملے میں امریکا نے قرارداد کا مسودہ تیار کیا۔ قرارداد کی منظوری کے بعد امریکی نمائندے نے کہا کہ واشنگٹن اسلحہ کی پابندی کو سوڈان کے پورے علاقے تک توسیع دینے کا مطالبہ برقرار رکھتا ہے۔سوڈانی نمائندے نے اس تجویز کی مخالفت کی جبکہ روس اور چین نے بھی امریکی مؤقف کی مخالفت کی۔