پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پُروقار تقریب کا انعقاد

پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پُروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع و شہداء قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

تقریب میں تھائی حکام، سفارتکاروں، دفاعی اتاشیوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی، پاکستان کی مسلح افواج، باہمت شہداء اور عظیم غازیوں کی بے مثال قربانیوں، شجاعت اور پختہ عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، یوم دفاع وشہداء کے حوالے سے پیش دستاویزی فلم اور پاکستانی کھانوں نے قومی تقریب کو مزید باوقار بنا دیا، یومِ دفاع و شہداء کی تقریب کو ملک کی ترقی کیلئے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کے طور پر منایا گیا۔