صدر فیصل آباد چیمبر فاروق یوسف شیخ کا میٹرو منصوبہ پر کام تیز کرنے اور کینال روڈ سمیت مزید روٹس پر فوری طور پر الیکٹرک بسیں چلانے کا مطالبہ
صدر فیصل آباد چیمبر فاروق یوسف شیخ کا میٹرو منصوبہ پر کام تیز کرنے اور کینال روڈ سمیت مزید روٹس پر فوری طور پر الیکٹرک بسیں چلانے کا مطالبہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 12 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے میٹرو کے منصوبے پر کام تیز کرنے اور کینال روڈ سمیت مزید روٹس پر فوری طور پر الیکٹرک بسیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ کینال روڈ سمیت دیگر روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں فوری طور پر چلائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کینال روڈ ٹریفک کے لحاظ سے سب سے زیادہ مصروف سڑک ہے مگر اس پر تاحال الیکٹرک بسیں نہیں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندری روڈ سے لیکر کھرڑیانوالہ تک الیکٹرک بسیں چلائی جائیں۔ اس طرح دیگر روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلانے کی ضرورت ہے تاکہ خطرناک چنگ چی رکشوں کے ساتھ ساتھ موٹر سا ئیکلوں کے استعمال کو بھی کم کیا جا سکے۔








