وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے یومِ شہادت پر خراج عقیدت
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے یومِ شہادت پر خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی بے مثال بہادری، جرأت اور حب الوطنی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے،1965ء کی جنگ میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر دفاعِ وطن کی عظیم مثال قائم کی۔ وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ میں لازوال مقام حاصل کیا،میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی شجاعت اور عزمِ صمیم ہمارے قومی جذبے اور دفاعِ وطن کی روشن علامت ہے۔
محمد حنیف عباسی نے مزید کہا کہ شہید کی قربانی ہمیں وطن کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کا حوصلہ دیتی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی بے مثال قربانی نوجوان نسل کے لیے جرأت، وفاداری اور وطن سے محبت کا مشعلِ راہ ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید اور تمام شہدائے وطن کو عقیدت و احترام سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید سمیت تمام شہدائے وطن کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے۔







