سپین کے سائیکلسٹ مائیکل لانڈا نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 20واں مرحلہ جیت لیا

سپین کے سائیکلسٹ مائیکل لانڈا نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 20واں مرحلہ جیت لیا

میڈرڈ۔13ستمبر (اے پی پی):سپین کے سائیکلسٹ مائیکل لانڈا نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 20واں مرحلہ جیت لیا۔36 سالہ میزبان سائیکلسٹ مائیکل لانڈا کی ریس میں یہ پہلی سٹیج فتح ہے۔ بی بی سی کے مطابق ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 23 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔ناروے کے سائیکل سوار ٹوبیاس جوہانسن نے 20 ویں مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ رامسیس ڈی برائنٹ تیسرے نمبر پر رہے۔

ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 20واں مرحلہ لا کالاہورا سے کویاڈو ڈیل الگوآسیل تک پہاڑی ٹریک پر 187 کلو میٹر پر محیط تھا جس کو سوڈال کوئک سٹیپ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ ہسپانوی رائیڈر مائیکل لانڈانے 4 گھنٹے 58 منٹ اور 1 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ناروے کے سائیکل سوار ٹوبیاس جوہانسن نے 20 ویں مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ رامسیس ڈی برائنٹ تیسرے نمبر پر رہے۔مجموعی درجہ بندی میں سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے سرخ جرسی برقرار رکھی ہے ۔

اینرک ماس نے سابق قائد 27 سالہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر کے ریس سے دستبردار ہونے کے بعد ریڈ جرسی حاصل کی تھی۔ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر 8ویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل ہوگئے تھے اور انہیں سرجری کی ضرورت تھی ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3310.6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔