وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کلفٹن میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی کی کوئی تجویز یا ارادہ نہیں رکھتے، ایم کیو ایم لندن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی،کراچی میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے قیام سے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی،جو جماعتیں سینیٹ سے مردم شماری کا قانون کو منظور کرانے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی …

کراچی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی کی کوئی تجویز یا ارادہ نہیں رکھتے، ایم کیو ایم لندن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی،کراچی میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے قیام سے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی،جو جماعتیں سینیٹ سے مردم شماری کا قانون کو منظور کرانے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں وہ بروقت انتخابات نہیں چاہتیںاور وہ طویل دورانئے کی سازش کا حصہ ہیں، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سیاسی ایجنڈے کے تحت مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کلفٹن میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ کراچی میں عوامی سہولت کے لئے پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے پہلے کراچی میں نادرا کی جانب سے تین میگا سینٹرز کھل چکے ہیں، ان سینٹرز کے قیام کا بنیادی مقصد وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کردہ اداروں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے جن میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ ایگزیکٹو آفس میں جو حضرات پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئیں گے ان کا پراسیسنگ ٹائم پانچ منٹ مقرر کیا گیا ہے جس کا مطلب جلد از جلد پاسپورٹ کے پراسیس کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر سطح پر کوشش کر رہی ہے کہ وفاقی اداروں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، اس طرح کے ایگزیکٹو سینٹرز ملک کے دیگر شہروں میں بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply