سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے مملکت کے 96 ویں قومی دن کے موقع پر بدھ 23 ستمبر کو نجی اور سوشل ( غیر منافع بخش) سیکٹر کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب ، 96 ویں قومی دن کے موقع پر بدھ کو نجی و سوشل سیکٹر کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔14ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے مملکت کے 96 ویں قومی دن کے موقع پر بدھ 23 ستمبر کو نجی اور سوشل ( غیر منافع بخش) سیکٹر کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے نے وزارت کے ایکس پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ بدھ 23 ستمبر( 12 ربیع الثانی 1478ھ) کو مملکت بھر میں نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عام تعطیل ہوگی،یہ فیصلہ لیبر لا کے ایگزیکٹیو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت ہے، تمام آجروں کو آرٹیکل کے دوسرے پیراگراف میں بیان کردہ طریقہ کار پرعمل کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے،یہ تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز آل سعود نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان 21 جمادی الاول 1351ھ مطابق 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔اسی مناسبت سے سعودی قیادت اور عوام 23 ستمبر کو یوم وطنی مناتے ہیں۔








