لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پران کے لبنانی ہم منصب احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پران کے لبنانی ہم منصب احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس بھی موجود تھے۔لبنانی وزیر داخلہ دورے کے دوران پاکستانی قیادت اور اپنے ہم منصب سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ بارے بات چیت کی جائے گی۔