سعودی ،مسام پراجیکٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران یمن سے 1 ہزار 303 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹا دیا گیا

سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 303 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ۔

ریاض ۔14ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 303 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ۔

عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 276 ناکارہ یا پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 18 اینٹی ٹینک، ایک اینٹی پرسنل بارودی سرنگ اور 8 دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔یہ کارروائیاں مارب، عدن، الجوف، شبوا، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں کی گئیں۔2018 میں پراجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 90 ہزار491 مائنز کو تلف کیا جا چکا ہے۔