ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں احمد اقبال نے یو سی 74 متہ ورکاں اور لیل ورکاں کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
نوشہرہ ورکاں ،اسسٹنٹ کمشنر کا صفائی جائزہ کےلیے یو سی متہ ورکاں لیل ورکاں کا دورہ

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں احمد اقبال نے یو سی 74 متہ ورکاں اور لیل ورکاں کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
علاقے میں کوڑے کے ڈھیر اور گلیوں و نالیوں کی ناقص حالت پر انہوں نے ستھرا پنجاب کے عملے کو فوری صفائی، نالیوں کی بہتری اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہنا ہے کہ عملہ صفائی ستھرا پنجاب کے حوالہ سے اپنی تمام تر توانائی اور ذرائع بروئے کار لا ئیں۔








