ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی زیر صدارت سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میٹنگ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور عوامی خدمت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سٹاف میٹنگ،پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور عوامی خدمت کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی زیر صدارت سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میٹنگ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور عوامی خدمت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہم سب نے مل کر قانون کی پاسداری، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوام کے لیے موثر و بروقت پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ہوگا اور اس پورے عمل میں میرے سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے








