ملاکنڈ, یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے پروفیسر ڈاکٹر مراد علی تائیوان کی تامکانگ یونیورسٹی میں "تائیوان فیلو”

یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ سیاسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مراد علی کو تائی پے کی تامکانگ یونیورسٹی میں مہمان مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا

ملاکنڈ۔۔ 14 ستمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ سیاسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مراد علی کو تائی پے کی تامکانگ یونیورسٹی میں مہمان مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا۔ ملاکنڈ یونیورسٹی کے وٹس اپ اپڈیٹ پر جاری تازہ ترین خبر کے مطابق ڈاکٹر مراد علی اس وقت نیشنل تائیوان یونیورسٹی میں "تائیوان فیلو” کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے "چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سینو-پاک شراکت داری اور توقعات کا بوجھ” کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کیا۔لکچر میں انہوں نے سی پیک کی تاریخ، مختلف شعبوں میں مکمل ہونے والے منصوبوں، درپیش چیلنجز اور سی پیک کے مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر تامکانگ یونیورسٹی کے شعبہ سفارتکاری و بین الاقوامی تعلقات کے چیئر پروفیسر چیئن-فو چن نے ڈاکٹر علی کا پاکستان اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے کردار پر جامع لکچر دینے پر شکریہ ادا کیا

مزید خبریں