جیکب آباد پولیس نے ایک کروڑ 46 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے بیٹا عرف رحمت اللہ ولد حمزو قمبرانی جکھرانی کو گرفتار کرلیا۔
جیکب آباد،ایک کروڑ 46 لاکھ کی ڈکیتی کا کیس، اہم ملزم گرفتار، 50 لاکھ برآمد

مزید خبریں
جیکب آباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):جیکب آباد پولیس نے ایک کروڑ 46 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے بیٹا عرف رحمت اللہ ولد حمزو قمبرانی جکھرانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ڈکیتی کی رقم میں سے 50 لاکھ روپے نقد اور بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا گیا,ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر تشکیل دی گئی ٹیموں نے کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد نادر شاہ سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں,ایس ایس پی نے کامیاب کارروائی پر شاہین فورس، سی آئی اے اور آئی ٹی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے افسران و اہلکاروں کے لیے 5 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کے احکامات جاری کیے








