وفاقی وزیر صحت کا پمز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کا دورہ

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز ہسپتال میں 200 بستروں پر مشتمل نئی ایمرجنسی کا دورہ کیا اور وہاں جاری تیاریوں اور مکمل کیے گئے کام کا تفصیلی جائزہ لیا

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز ہسپتال میں 200 بستروں پر مشتمل نئی ایمرجنسی کا دورہ کیا اور وہاں جاری تیاریوں اور مکمل کیے گئے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اور ہسپتال انتظامیہ نے وفاقی وزیر صحت کو نئی ایمرجنسی کو آپریشنل کرنے کے لیے کیے گئے انتظامات اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔وفاقی وزیر صحت نے نئی ایمرجنسی میں موجود طبی سہولیات، مریضوں کے لیے دستیاب انتظامات اور دیگر ضروری امور کا بھی جائزہ لیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ پمز کی نئی 200 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر آپریشنل کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نئی ایمرجنسی کے فعال ہونے سے پمز میں مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں