مانسہرہ،وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف
مانسہرہ،وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پسماندہ علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وہ مانسہرہ کے علاقے چھتر پلین میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے 12 رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر مقامی عمائدین اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی موجود تھے،
سردار محمد یوسف نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور ان کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی،انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 15 سال سے برسر اقتدار حکومت نے مانسہرہ سمیت صوبے کے بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا جس کے باعث عوام بنیادی سہولیات سے مشکلات کا شکار رہے۔








