وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیر صدارت اگنائیٹ کمپنی کے نیشنل آئی سی ٹی کے 34ویں پالیسی بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) اگنائیٹ کمپنی کے نیشنل آئی سی ٹی (آر اینڈ ڈی)کے 34ویں پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹےکنالوجی اور ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کی۔ اجلاس میں کمپنی اگنائیٹ کے تحت مختلف پالیسی اقدامات پر عملدرآمدکا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران 10لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل ماہر بنانے کے پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) اگنائیٹ کمپنی کے نیشنل آئی سی ٹی (آر اینڈ ڈی)کے 34ویں پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹےکنالوجی اور ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کی۔ اجلاس میں کمپنی اگنائیٹ کے تحت مختلف پالیسی اقدامات پر عملدرآمدکا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران 10لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل ماہر بنانے کے پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد ٹےکنالوجی میں شاندار کارکردگی کو فروغ دینا، جدت اور چوتھی صنعتی لہرکی محرک مستقبل کی ورک فورس تیار کرنا ہے۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹےکنالوجی اور ٹےلی کام انوشہ رحمان نے کہا کہ ہمارے تعلیمی ادارے بڑی تعداد میں گریجوایٹس تیار کررہے ہیں اور ان نوجوانوں کو صنعتی انقلاب کے تقاضوں اور رحجانات کے مطابق نئی نئی ٹےکنالوجیز میں روزگار کے لیے تیار کرنا بڑا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فلیگ شپ ڈیجی سکلز پروگرام کا مقصد نوجوانوں کوڈیجیٹل تربیت دینا ہے اور انہیں آن لائن نصابی مواد سے روشناس کروانا ہے تاکہ ہمارے نوجوان فری لانس ورک پورٹلز سے استفادہ کریں اور گھرپر بیٹھ کر ہی اپنی روزی کمائیں ۔

Leave a Reply